باسیٹیرے،11جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اسپنر امت مشرا کے چار وکٹ کے باوجود ہندوستانی تیز گیند بازوں کی اوسط کارکردگی سے ویسٹ انڈیز بورڈ چیئرمین الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ آج ڈرا پر چھوٹا۔شا ئی ہوپ کی ناٹ آؤٹ سنچری دوسرے اور آخری دن میزبان اننگز کی توجہ کامرکزرہا۔میچ ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز بورڈ چیئرمین الیون نے سات وکٹ پر 281رنز بنائے تھے۔ویسٹ انڈیز کے لیے سات ٹیسٹ کھیل چکے ہوپ نے کریز پر 355منٹ بتا کر 229گیندوں کا سامنا کیا۔انہوں نے اپنی اننگز میں 15چوکے لگائے۔ہندوستان کے لیے صرف لیگ اسپنر مشرا ہی مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے جنہوں نے 67رن دے کر چار وکٹ لئے۔اس سے پہلے ہندوستان نے چھ وکٹ پر 258رنز بنائے تھے۔کل ہوئی بارش کے بعد ہندوستانی تیز گیند بازوں کے پاس حالات کا فائدہ اٹھانے کا موقع تھا لیکن وہ اچھی کارکردگی نہیں کر سکے۔بھونیشور کمار اور چوٹ کے بعد واپس آئے محمد سمیع نے آغاز اچھا کیا لیکن تال قائم نہیں رکھ سکے۔کمار نے میزبان کپتان لیون جانسن کو پویلین بھیجا۔دوسری طرف سمیع نے آف اسٹمپ کے باہر بلے بازوں کو پریشان کیا،اس کے بعد اگرچہ ہندوستانی بولر بے سمت ہو گئے۔انہوں نے آف اسٹمپ سے باہر گیند بازی کی جس کے بعد وراٹ کوہلی نے ایشانت شرما اور امیش یادو کو اتارا،ان دونوں کو بھی کامیابی نہیں ملی۔لنچ سے پہلے مشرا نے تین اوور پھینکے اور لنچ کے بعد مشرا نے چندرکا کو آؤٹ کیا،اس کے بعد جرمین بلیکوڈ اگلی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔مشرا کو دو وکٹ اور ملے جبکہ کمار، سمیع اور امیش نے ایک ایک وکٹ لیا۔ایشانت کو کوئی وکٹ نہیں مل سکا۔دونوں ٹیمیں 14سے 16جولائی تک یہیں دوسراپریکٹس میچ کھیلیں گی۔پہلا ٹیسٹ 21سے 25جولائی تک ایٹیگا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔